ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / چین:بس حادثے میں کم ازکم 35افراد ہلاک

چین:بس حادثے میں کم ازکم 35افراد ہلاک

Mon, 27 Jun 2016 17:10:19  SO Admin   S.O. News Service

بیجنگ،27جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ وسطی صوبے ہونان میں سیاحوں کی بس میں آتشزدگی سے کم از کم 35افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بتایا کہ اتوار کی صبح یہ بس مرکزی شاہراہ کے کنارے پر لگی آہنی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔بس میں 55افراد سوار تھے۔ 20زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ہونان کی شاہراہ کے محکمہ پولیس کے مطابق بس کے 41سالہ ڈروائیور لیو ڈاہوئی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں لیکن حکام کے بقول اس واقعے میں کسی دوسری گاڑی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ڈرائیوروں کی غفلت، گاڑیوں اور سڑکوں کی ناقص صورتحال کو ایسے حادثات کی عمومی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔


Share: